Latest National, International, Sports & Business News

سرگودھا میں خاتون سمیت 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

سرگودھا: تھانہ بھاگٹاں والا کے علاقے 80 جنوبی میں خاتون سمیت 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ بھاگٹاں والا میں 3 افراد کو ڈیرے پرقتل کیا گیا جس میں خاتون بھی شامل ہے جب کہ بقیہ افراد جب اپنی جان بچا کر بھاگے تو ملزمان نے ان کا…

پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی بل2013 منظور، انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پرہوں گے

لاہور: پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی بل 2013 کی واضح اکثریت سے منظورکرلیا گیا جس کے مطابق انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی…

ذوالفقارعلی بھٹو کی طرح زمرد خان کو پیر اور مرشد نہ بنایا جائے، چوہدری نثارعلی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سیاسی لیڈر تھے لیکن انہیں پیر اور مرشد بنادیاگیا ہے اب زمرد خان کو بھی بہادری تک ہی رہنے دیا جائے بھٹو کی طرح اسے نظریہ نہ بنایا جائے۔ سینیٹ میں پالیسی بیان…

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے واقعے پر احتجاج

اسلام آباد: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے پر احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیئے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے…

آئی ایس آئی نے بینظیر بھٹو کے قتل کی سازش سے متعلق وزارت داخلہ کوپہلے ہی آگاہ کردیا تھا

راولپنڈی: آئی ایس آئی نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش کے بارے میں وزارت داخلہ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی نے بےنظیر بھٹو پر ممکنہ قاتلانہ حملے کے حوالے سے معلومات ان کی شہادت سے 7 دن پہلے ہی وزارت داخلہ کو بجھوا دی…

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اغوا کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

لاہور: حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اغوا کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارکن عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد اور منصوبے کے ماسٹر مائنڈ قاری عبید…

چینی فوج سرحد عبور کرکے 2 دن تک بھارت کے اندر رہی لیکن بھارتی سورماؤں کو خبر تک نہ ہوئی

نئی دہلی: چینی فوج سرحدی حدود عبور کرتے ہوئے بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے چگلاگم میں 20 کلو میٹر اندر تک 2 دن تک قیام پذیر رہی لیکن اس پورے وقت میں بھارتی سورماؤں کو خبر تک نہ ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج ارونا چل پردیش کے…

ملائیشیا میں وین کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کوالا لمپور: ملائشیا کے وسطی ضلع جینٹنگ میں سیاحوں کی وین کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے حادثے میں 20افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر وین جنیٹنگ ضلع میں…

شام میں سرکاری فوج کی جانب سے زہریلی گیس کا استعمال، 100 سے زائد افراد ہلاک

دمشق: شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم نے سرکاری فوج کی جانب سے مخالفین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے جبکہ شامی حکومت نے ان الزمات کی تردید کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے…

گورے رنگ کو کامیابی کا راز قراردینے پر شاہ رخ خان کیخلاف ویب سائٹ پر مہم چل پڑی

ممبئی: گورے رنگ کو کامیابی کا راز قراردینے پر شاہ رخ خان کے خلاف ویب سائٹ پر مہم چل پڑی ہے جس میں ان کی مذمت کی جارہی ہے۔ ویب سائٹ پر ”ڈارک از بیوٹی فل“ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان کے خلاف شکایتوں کا انبار لگ چکا ہے…