وزیراعظم آج کراچی آپریشن پر اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم میاں نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وہ گورنر ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ ضلع آواران بھي جائیں گے۔ وزیراعظم ضلع آواران میں مخلتف علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے متعلق بریفنگ لیں گے ، جبکہ متاثرین سے ملاقاتیں بھي کریں گے ، وزیراعظم آواران سے واپسی پر گورنرہاؤس میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.