Latest National, International, Sports & Business News

نوشہرہ: علماء نے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا

علماء اور مشاران نے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا میں قبائلی مشاران نے مبینہ طور پر سیاسی جماعتوں کی حمایت سے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا ہے۔ نوشہرہ میں پبی کے علاقہ ڈاگ بیسود، جباتر اور وزیر گڑھی میں علما اور مقامی…

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری، اپوزیشن کا اجلاس آج ہو گا

اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل دوہزار تیرہ کی منظوری کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے اجلاس بلانے اوراحتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اِس فیصلے کا اعلان لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی آل…

دریائے چناب کے 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ آج مظفرگڑھ سے گزرے گا

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تین لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ آج مظفرگڑھ ضلع سے گزرے گا۔ انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ اے سی مظفرگڑھ سجاد حسنین نے بتایا کہ تحصیل مظفرگڑھ میں دریائے چناب کے سیلاب سے 92 دیہات متاثر…

صدر آصف زرداری آج ایوان صدر میں الوداعی عشائیہ دیں گے

صدر آصف زرداری آج ایوان صدر میں الوداعی عشائیہ دیں گے جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شرکت کریں گے۔ بطور صدر مملکت غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں آصف علی زرداری کا یہ آخری عشائیہ ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف کو بھی شرکت کی دعوت بھجوائی گئی تھی…

این اے 262 چمن: 2 پولنگ اسٹیشن پر 2 دیسی ساختہ بم برآمد

حلقہ این اے 262 چمن کے دو پولنگ اسٹیشن پر دو دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے ہیں۔ بم ملنے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا۔ حلقہ این اے 262 پر ضمنی انتخابات عمل شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں چمن شہر کے 2 پولنگ اسٹیشنوں حاجی بخت برمہ پولنگ…

سرگودھا: زمیندار کے ڈیرے پر فائرنگ، 7 محنت کش جاں بحق

سرگودھا میں نامعلوم افراد نے زمیندار کے ڈیرے پر فائرنگ کر کے 7 محنت کشوں کو قتل کر دیا۔ لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور سرگودھا لاہور روڈ بلاک کر دی۔ بھاگٹانوالہ کے نواحی گاؤں میں واقع ڈیرہ ساہیاں پر ملازمین کام کر رہے تھے کہ…

نوشہرہ، تحریک انصاف کے رہنما مملکت خان فائرنگ میں جاں بحق

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ناظم مملکت خان نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔ مملکت خان عشا کے وقت اپنی گاڑی میں واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں جہانگیرہ چوک پر موڑ کاٹتے ہوئے ان کی گاڑی پر…

وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ کو 35 برس کی سزا

واشنگٹن: امریکی عدالت نے وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ کو 35 سال کی سزا سنادی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک فوجی عدالت نے گزشتہ ماہ بریڈلی میننگ کو جاسوسی اور چوری کے…

واہگہ بارڈر کے قریب سے بھارتی جاسوس گرفتار

لاہور: رینجرز نے واہگہ بارڈر کے قریب سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق واہگہ بارڈر کے قریب سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارتی جاسوس کا نام مندرا بتایا جا رہا ہے اور اس کا تعلق بھارت کے صوبے بہار سے ہے، رینجرز…

اورنگی ٹاؤن میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد کی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایکپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم…