بلدیاتی انتخابات:سندھ حکومت کی نئی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست جمع کرادی۔ سندھ حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت 27نومبر کی بجائے 7دسمبر کو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔ درخواست میں 11نومبر کو فوری سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں 27نومبر کی تاریخ دی تھی اوراسی تاریخ پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا ۔ درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.