پشاور : جماعت اسلامی کے دھرنے کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

پشاور میں ڈرون حملوں کے خلاف بطور احتجاج نیٹو سپلائی روکنے کیلئے جماعت اسلامی کے دھرنے کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رنگ روڈ پر جماعت اسلامی دھرنے کے موقع پر 300سے زیادہ پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ دھرنے کے موقع پر رنگ روڈ چمکنی سے حیات آباد تک ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ ٹرانسپورٹرز کو جی ٹی روڈ اور جمرود روڈ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمن بھگوی سیکیورٹی انچارج مقرر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.