Latest National, International, Sports & Business News

ایم9موٹروے پروجیکٹ کی پی سی ون مکمل کرلی،نگراں وزیراعلیٰ

حیدر آباد: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈزاہدقربان علوی نے اعلان کیاہے کہ سندھ کے عام لوگ خصوصاًتاجروں کوبہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلیے حیدرآبادسے کراچی سپرہائی وے کے ایم9موٹروے پروجیکٹ پرعملدرآمدنئی حکومت کی آمد کے فوری بعدشروع…

انگوٹھے سے تصدیق:جعلی ووٹر کو 3 سال قید، 5 ہزار جرمانہ ہوگا

اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل انگوٹھے کے نشان سے ووٹوں کی تصدیق کے عمل سے عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ساری کارروائی3سال قید اور 5ہزارجرمانے تک محدودرہے گی جو اس شخص کو دی جائیگی جس سے متعلق…

کراچی میں بھتہ خوری کا خاتمہ کردینگے ،شہبا ز

کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے قیام کے بعد کراچی میں بھتہ خوری، دہشت گردی اور لوٹ گھسوٹ کا خاتمہ کردیں گے۔شہباز شریف کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ان کی…

گجرات حادثہ ،مفرور ڈرائیور گرفتار

گجرات : گجرات کے علاقے منگوال میں اسکول وین میں گیس لیکیج سے آگ لگ گئی، ٹیچر اورچودہ بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، فرار ہونیوالے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں بچوں کی تدفین کر دی گئی۔گجرات میں دی جناح اسکول کی وین بچوں کو…

گجرات حادثہ سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا ،سی این جی ایسو سی ایشن

اسلام آباد: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ گجرات حادثہ گیس سلنڈرپھٹنے سے نہیں ہوا۔ وین ڈرائیور گیس کی بندش کی وجہ سے متبادل یعنی گاڑی کو پیٹرول پر تبدیل کررہا تھا کہ اچانک یہ حادثہ ہوا۔آل پاکستان سی این…

گجرات حادثہ ،سائیڈ ورکشاپس پر پابندی کا مطالبہ

کراچی : سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سمیر گلزار کا کہنا ہے کہ حادثات سے بچاوٴ کے لئے فوری طور پر روڈ سائیڈ ورکشاپس پر پابندی عائد کی جائے۔سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سمیر گلزار نے کہا کہ سانحہ گجرات پر افسوس ہے، جہاں…

کراچی:گاڑیوں میں آکسیجن سلینڈر کی تنصیب کا انکشاف

کراچی : گجرات کے حادثے کے بعد کراچی میں بھی پبلک بسوں میں سی این جی کے لئے آکسیجن سلینڈرز کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے، جس سے کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔کراچی میں بھی بیشتر بس مالکان نے کم قیمت کے باعث بسوں میں سی این جی…

نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ دے سکتے ہیں ،خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان ہیں ، مگر ہم رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ، نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ بھی دے سکتے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے خورشید شاہ نے کہا…

چین:شدید بارشیں، نظام زندگی مفلوج،ہزاروں افراد بے گھر

بیجنگ: چین کے جنوبی مغربی صوبے یونان میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں موسلادھاربارش نے فصلوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔چین میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے شدید سیلاب کے باعث بڑے…

لبنان: 2 گروپوں میں تصادم،صورتحال حال کشیدہ

طرابلس: لبنان کے شہر طرابلس میں حالات کشیدہ، بحرین میں احتجاجی مظاہرے،لبنان کے شہر طرابلس میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد صورتحال حال کشیدہ ہے، کئی روز گرنے کے بعد بھی شہر بدستور بند اور ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے، لوگوں کو معمولات زندگی…