نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ دے سکتے ہیں ،خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان ہیں ، مگر ہم رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ، نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ بھی دے سکتے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے خورشید شاہ نے کہا کہ ایک سیول حکومت سے دوسری سول حکومت کو اقتدار کی منتقلی پیپلزپارٹی کی فتح ہے۔ آئینی ترامیم سمیت قومی مفاد کے پر کام میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلم لیگ ن بھی ہمارے نقش قدم پر چلتے ہوے مفاہمت کی سیاست جاری رکھیں گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو ساتھ ملا کر مثبت اپوزیشن کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور عوامی نشنل پارٹی کو دھمکیاں دی گئی ، بدقسمتی سے لوگوں نے کارکردگی کے بجاے میڈیا کو دیکھا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن توہیں عدالت کی باتیں کر کے نہ ڈراے۔خورشید شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت میں بہترین کارکردگی دیکھائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.