گجرات حادثہ سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا ،سی این جی ایسو سی ایشن

اسلام آباد: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ گجرات حادثہ گیس سلنڈرپھٹنے سے نہیں ہوا۔ وین ڈرائیور گیس کی بندش کی وجہ سے متبادل یعنی گاڑی کو پیٹرول پر تبدیل کررہا تھا کہ اچانک یہ حادثہ ہوا۔آل پاکستان سی این جی گیس ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ گجرات حادثہ سی این جی گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ پیٹرول پر تبدیل کرتے ہوئے ہوا ، انہوں نے کہا کہ آج تک ملک میں سی این جی گیس سلنڈر پھٹنے سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر گاڑی کی سیٹوں کے نیچے نہیں ہونے چاہیے اسی طرح گیس کے تمام کنکشزگاڑیوں کے پیچھے کی جانب ہونے چاہئیں تاہم اس سلسلے میں قانون سازی کی ضرورت ہے۔غیاث پراچہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سی این جی سیکٹر پر توجہ نہیں دی ، اسی فیصد سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر جاپہنچا لیکن نئی حکومت سیتوقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانون سازی اور بہتر اقدامات کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.