Latest National, International, Sports & Business News

الیکشن مہم میں اخراجات سے تجاوز، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی آئینی کونسل سے مستعفی

پیرس: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے فرانس کے سب سے بڑے آئینی ادارے سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ کونسل کے اس بیان کے بعد دیاکہ نکولس سرکوزی نے گزشتہ سال کی انتخابی مہم کے دوران سرکاری اخراجات کی حدسے تجاوزکیا ہے ۔ سرکوزی نے…

عراق میں بدامنی جاری، 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بغداد: عراق میںجاری خونریزی میں مزید 23افرادہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق سب سے شدید دھماکا دارالحکومت بغدادمیں حسینیہ علی بادشاہ ہال پرجمعے کی رات 8بجے ہوا جس میں 15افرادہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ…

آئس لینڈ کا اسنوڈن کوشہریت دینے پرغور

آئس لینڈ / کراکس / روم: آئس لینڈکے قانون سازوں نے پارلیمان میں امریکا کو مطلوب سابق سی آئی اے اہلکارایڈورڈاسنوڈن کو فوری طورپر شہریت دینے کی تجویزپیش کی ہے جبکہ وینزویلانے اسنوڈن کو بیدخل نہ کرنے کااعلان کیاہے۔ ادھراٹلی نے اسنوڈن کی سیاسی…

عراق میں 92سالہ شخص نے 22سال کی لڑکی سے شادی کرلی

سمارا: عراق کے وسطی شہر سمارا میں 92 سالہ شخص نے اپنے سے 70سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی۔ امریکی اخبارکے مطابق دولہا مصلی محمد المجامعی اپنی شادی کی تقریب میں بہت خوش نظرآرہا تھا ، مصلی پیشے کے اعتبار سے ایک کسان ہے اوراس کے 2 پوتوں کی بھی…

میکسیکو کے ’’پوپو کیٹی پیٹل‘‘ پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کردیا

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں آتش فشاں پہاڑ ’’پوپو کیٹی پیٹل‘‘ نے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے اہم ترین سیاحتی مرکز اور آتش فشاں پہاڑ ’’پوپو کیٹی پیٹل‘‘ نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیا ہے جس کی زردی مائل…

چین میں بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک، 10 سے زائد لاپتہ

بیجنگ: چین میں بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے9 افراد ہلاک اور 10 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی چین میں مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےعلاقے کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، کئی اہم…

مصر: مرسی کےحامیوں اورمخالفین میں جھڑپیں، مزید 32 افراد ہلاک

قاہرہ: مصرمیں مرسی کےحامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں کے نتیجے میں مزید 32 فراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں فوجی انقلاب کے باوجو دحالات پرقابو نہیں پایاجاسکا، صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد ملک کی صورت حال…

سری دیوی آئیفا ایوارڈز میں پرابھودیوا کے ساتھ اسٹیج پر پرفام کریں گی

مکاؤ: بالی ووڈ پر کئی سال تک راج کرے والی سری دیوی چودہویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں ڈانسنگ کے بادشاہ پرابھودیوا کے ساتھ اسٹیج پر پرفام کریں گی تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ 49 سالہ سری…

ویمنز کرکٹ، انگلینڈ کیخلاف پاکستان 1 رن سے فتحیاب

لوگبرو: پاکستان نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 70رنز سے شکست کے بعد دوسرے میں ایک رن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی۔ نین عابدی نے 45 اور سعدیہ یوسف 3 وکٹوں کے ساتھ مہمان…

بھارت سے سیریز کا نہ ہونا، پاکستان کو 80 ملین ڈالرز نقصان

کراچی: بھارت سے باہمی سیریز کا انعقاد نہ ہوپانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو 80 ملین امریکی ڈالر کے نقصان کا سامنارہا، جو دبئی میں قائم اسپورٹس چینل سے نشریاتی معاہدے میں ہوا، جس کااختتام گذشتہ ماہ ہوگیا۔ بھارتی خبررساں ادارے نے پی سی بی کے…