Latest National, International, Sports & Business News

یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

یمن کی حوثی جماعت انصار اللّٰہ کے سعودی عرب میں حملوں سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔سعودی اتحادی فورس کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے جس میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے،ان حملوں کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔سعودی اتحادی فورس کےمطابق سعودی عرب پر انصاراللہ کےحملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز اور حوثیوں کےدرمیان البیضا اورالجوف صوبوں میں لڑائی میں شدت آگئی ہے۔دوسری جانب یمنی فورسز نے حوثیوں کےخلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے۔یمنی نائب وزیردفاع میجرجنرل سمیرالصبری کا کہنا ہے کہ حوثیوں سےصنعا کودوبارہ حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.