Latest National, International, Sports & Business News

عراق میں 92سالہ شخص نے 22سال کی لڑکی سے شادی کرلی

سمارا: عراق کے وسطی شہر سمارا میں 92 سالہ شخص نے اپنے سے 70سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی۔ امریکی اخبارکے مطابق دولہا مصلی محمد المجامعی اپنی شادی کی تقریب میں بہت خوش نظرآرہا تھا ، مصلی پیشے کے اعتبار سے ایک کسان ہے اوراس کے 2 پوتوں کی بھی شادیاں بھی اسی دن ہوئیں، مصلی محمد المجامعی کی بیوی کا 3سال قبل 60 سالہ رفاقت کے بعد انتقال ہوگیا تھا جس سے اس کے 16بچے ہیں۔ بیوی کے انتقال کے بعد مصلی محمد المجامعی نے اپنے سے 70سال چھوٹی 22 سالہ مونا مخلف الجبوری سے شادی کرلی،شادی کی تقریب میں میوزیکل پروگرام اور روایتی رقص پیش کیا گیاجس میں علاقے کے قبائلی اورمذہبی رہنماؤں نے شرکت کی،المجامعی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پوتوں کے ساتھ ایک ہی دن شادی کرکے بہت خوش ہے اورآج اپنے آپ کو جوان کا محسوس کررہا ہے

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.