سری دیوی آئیفا ایوارڈز میں پرابھودیوا کے ساتھ اسٹیج پر پرفام کریں گی

مکاؤ: بالی ووڈ پر کئی سال تک راج کرے والی سری دیوی چودہویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں ڈانسنگ کے بادشاہ پرابھودیوا کے ساتھ اسٹیج پر پرفام کریں گی تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ 49 سالہ سری دیوی ان دنوں اپنے شوہر بونی کپور اور 2 بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے ساتھ مکاؤ میں موجود ہیں جہاں وہ آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت اور اسٹیج پر پرفام کریں گی۔ سری دیوی کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے کے بعد اسٹیج پر پرفارم کرنے جا رہی اس لیے اپنی پرفارمنس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہیں گی تاہم اتنا ضرور ہے کے پرابھودیوا کے ساتھ ڈانس کرنا ایک مشکل کام ہے۔ واضح رہے کہ آئیفا بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز ہیں جو کہ کل چین کے شہر مکاؤ میں منعقد ہوں گے، ایوارڈ ميں سری دیوی کے علاوہ ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ بھی پرفام کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.