Latest National, International, Sports & Business News

حکومت نے جسٹس احمد خان لاشاری کو چیئرمین نیپرا مقرر کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جسٹس (ر ) احمد خان لاشاری کو کنٹریکٹ پر نیپرا کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ21 کی سینئر جوائنٹ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن طلعت الطاف خان کو قائم مقام سیکریٹری کا چارج دیدیا گیا ، پاکستان آڈٹ…

پرانی سبزی منڈی پربینک میں5کروڑ38لاکھ روپے کی ڈکیتی

کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب نجی بینک سے مسلح ملزمان5کروڑ38 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،ملزمان فرار ہوتے ہوئے بینک میں لگے خفیہ کیمروں کی فوٹیج اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات میں بینک میں تعینات نجی سیکیورٹی کمپنی کاگارڈ اور اس کے4ساتھی ملوث…

پاکستان نہیں چین بڑا خطرہ ہے‘ سابق بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی… بھارت کے سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادیو نے چین کو بھارت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی وزیر دفاع نے لداخ میں چین کی فوجی مداخلت پر…

سعید اجمل نے اپنا وزن 83کلو سے کم کرکے 78کلو گرام کرلیا

لاہور: جادو گر اسپنر سعید اجمل نے ٹیم ٹرینر کی ہدایت پر وزن میں 5 کلو کمی کرلی جس سے ان کا فٹنس لیول بھی بہتر ہوگیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نےسعید اجمل کا فٹنس ٹیسٹ لیا، رپورٹ کے مطابق بیپ ٹیسٹ میں سعید اجمل کی اوسط…

ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز الیون پنجاب کو 4 رنز سے ہرادیا

جے پور / ممبئی: آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز الیون پنجاب کو 4 رنز سے ہرا دیا۔ 174 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ناکام ٹیم کو آخری 2 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے، کلکرنی کی پانچویں بال پر پراوین کمار نے چھکا جڑ دیا،…

پاکستان کے دورۂ ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ کا پتا صاف

پورٹ آف اسپین: پاکستان کے دورۂ ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میچز کا پتا ہی صاف کردیا گیا۔ ٹور صرف5 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل ہوگا، تاریخوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا، ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیوکیمرون کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ مقابلوں…

نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

اسلام آ باد: نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 34 پیسے یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کی عوامی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مؤ قف اختیارکیا کہ مارچ کے مہینے میں ڈیزل سے بڑی…

پی ٹی سی ایل کے اثاثوں کی فروخت یا منتقلی کے خلاف حکم امتناع ختم

سندھ ہائیکورٹ نےپی ٹی سی ایل کے اثاثوں کی فروخت یا منتقلی کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی سی ایل کے وکیل اعجاز شیخ نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار حاجی خان نے…

ملتان،گندم خریداری مہم ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع،کسانوں کو مشکلات

ملتان میں گندم خریداری مہم ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع کر دی گئی ہے لیکن خریداری مراکز پر مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کاشتکار پریشان ہیں۔ گندم خریداری مراکز پر اکثر کاشتکاروں کو ابھی تک باردانہ کا اجرا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سارا…