Latest National, International, Sports & Business News

نئی فلم میں عامر خان کے ساتھ نظر آؤں گی، انوشکا شرما

ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ’’پی کے‘‘ایک اچھی فلم ہوگی ،اس میں اداکار عامر خان کے ساتھ نظر آؤں گی۔ اس فلم میں بہت عمدہ اداکاری کرنے کا موقع ملا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے۔ 2014 کے دوران…

بھارت میں مجھے ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھایا گیا، میرا

کراچی: فلم اسٹار میرا نے کہاہے کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری اور حکومت نے یکسر رد کیا ہے جب کہ بھارت میں مجھے ہمیشہ سرآنکھوں پر بٹھایا گیا ہے نہ جانے مجھ سے پاکستانی میڈیااورعوام کو کیا تکلیف ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈے کرنے سے باز نہیں آتے۔ ان…

جیاخان خود کشی کیس؛ ممبئی کی عدالت نے سورج پنچولی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ممبئی: مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان خود کشی کیس میں گرفتارادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سورج پنچولی کی درخواست ضمانت کی سماعت کےدوران پولیس نے ضمانت کی مخالفت کی اور اپنے…

اٹلی نے جاپان کا بوریا بستر گول کردیا

ریسائف / ریو ڈی جنیرو: اٹلی نے جاپان کا بوریا بستر گول کرتے ہوئے کنفیڈریشنز کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم نے 2گول کے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور4-3سے فتح کوگلے لگاکر ٹائٹل کی طرف سفر جاری رکھا، میکسیکو کیخلاف…

فکسنگ کیس: بھارتی میڈیا اسد رؤف کے پیچھے پڑگیا

ممبئی: بھارتی میڈیا پاکستانی امپائر اسد رؤف کے پیچھے پڑ گیا، اب انکی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو کا ٹرانسکرپٹ جاری کیاگیا جس کے مطابق وہ بکیز سے وندو دارا سنگھ کے توسط سے قیمتی تحائف وصول کرتے رہے۔ مبینہ ٹرانسکرپٹ میں انھوں نے بھارتی اداکار کو…

قومی ٹیم 24 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا كپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شركت كرے گی

اسلام آباد: قومی ہاكی ٹیم ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایشیا كپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شركت كرے گی جس کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں میں شركت كرنے والے 8 ممالک کی ٹیموں كو 2 گروپوں میں تقسیم كیا گیا ہے، گروپ ’’اے‘‘ میں…

بجٹ اقدامات، گارمنٹس و جوتوں سمیت سیکڑوں اشیا کی اسمگلنگ تیز

کراچی: وفاقی بجٹ کے نئے اقدامات پر عمل درآمد کی صورت میں ایس آراو نمبر504 کے دائرہ کار میں آنے والی روزمرہ استعمال کی تمام اشیا کی قانونی درآمدات 30 فیصد تک محدود ہوجائے گی جبکہ اسمگلنگ کی شرح70 فیصد سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔ باخبرذرائع نے…

درآمدی اشیا کے کنٹینرمیں انوائس کا ہونا لازمی کرنے کاامکان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے درآمدی کنٹینرز میں اشیا کی انوائس کی موجودگی کو لازمی قرار دیے جانے کا امکان ہے اور خلاف ورزی پر30ہزار سے 50 ہزار روپے فی کنٹینر جرمانے عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے…

پاکستان اسٹیل کا خسارہ 16 ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹیل کورواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 16 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ خام مال کی کمی کے سبب پیداوار 16 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی، اسٹیل مل کو خام مال کی درآمد کے لیے فوری طور پر 3 ارب روپے جاری نہ کیے گئے تو اگست…

رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل پر ایم کیو ایم کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے رکن صوبائی اسمبلی ساجد حسین قریشی اور ان کے ان کے بیٹے کے قتل کے خلاف 3 روزہ سوگ اور کل سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رکن صوبائی…