Latest National, International, Sports & Business News

سندھ کابینہ میں شامل 5وزار کو ان کے قلمدان سونپ دیئے گئے

کراچی: سندھ کے پانچ وزرا کوقلم دان سونپ دئیے گئےجس کے مطابق نثارکھوڑوسینئروزیرکے ساتھ تعلیم کے بھی وزیرہوں گے جب کہ منظوروسان کو جیل خانہ جات اور معدنیات کی وزارت سونپی گئی۔ سندھ کے مزید 5 وزرا کوحلف برادری کے 20 دن بعد محکمے مل گئے ہیں جس…

محکمہ تعلیم سندھ کے گریڈ 18 تک کے ملازمین کے تقرریوں وتبادلوں پرپابندی عائد

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے گریڈ 18 تک کے افسران و ملازمین کے تقرریوں و تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے محکمے کے 18 تک کے افسران و…

وزیراعظم نوازشریف نے خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو25 لاکھ نقد انعام دیا

اسلا م آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو25 لاکھ نقد انعام دیا ہے ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعظم نے انہیں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی…

پشاورمیں شدت پسندوں کی سیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ، 6 اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور: بڈھ بیر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے6 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔  بڈھ بیر میں سیکورٹی اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے، سرہ خاورہ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ…

آیات پرمبنی اشتہارات کا مناسب حل نکالیں گے،پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اخبارات میں قرآنی آیات پر مبنی اشتہارات شائع کرنے کی روک تھام کیلیے اخباری مالکان اور ان کی تنظیموں سے مل کر حل نکالا جائیگا۔ بحیثیت مسلمان ہمیں اخبارات میں شائع قرآنی…

کرائے کے بجلی گھروں سے قوم کو چونا لگایاگیا، وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ہماری بقا کا سوال بن چکی ہے جب کہ کرائے کے بجلی گھروں سے قوم کو چونا لگایا گیا۔ اسلام آباد میں پاور سیکٹر ریفارمز سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے…

آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کا 190 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے

کوئٹہ: آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کا 190 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ خود آئندہ مالی کا بجٹ پیش کریں گے۔ 6 ارب روپے کے خسارے والے اس…

افغان صدر کے تحفظات کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی

دوحہ: افغان صدر کی جانب سے قطر میں موجود طالبان رہنماؤں کے بیانات اور دیگر امور پر تحفظات کے اظہار کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ…

پیرو میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 30 افراد ہلاک، 15 زخمی

لیما: وسطی پیرو میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے صوبہ چنچمایو میں دریا پر قائم پل پر مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 30…

ڈرون طیاروں سے دوسروں ممالک کے علاوہ اپنے شہریوں کی بھی جاسوسی کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ڈرون طیاروں کا استعمال پاکستان، ایران اور یمن تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے وہ خود اپنے بھی شہریوں کی جاسوسی کرتا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے سامنے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے ایف بی آئی کے…