سعید اجمل نے اپنا وزن 83کلو سے کم کرکے 78کلو گرام کرلیا

لاہور: جادو گر اسپنر سعید اجمل نے ٹیم ٹرینر کی ہدایت پر وزن میں 5 کلو کمی کرلی جس سے ان کا فٹنس لیول بھی بہتر ہوگیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نےسعید اجمل کا فٹنس ٹیسٹ لیا، رپورٹ کے مطابق بیپ ٹیسٹ میں سعید اجمل کی اوسط 11 عشاریہ ایک رہی ،گزشتہ برس ان کا فٹنس لیول 10 تھا ، واضح رہے فٹنس لیول کو 14 کی اوسط بہترین قرار دی جاتی ہے ۔ دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم ٹرینر نے سعید اجمل کے بڑھتے ہوئے وزن کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا وزن 83 کلو سے 78 کلوگرام کرلیاہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وزن میں کمی اور فٹنس بہتر ہونے سے ان کی کارکردگی میں بھی نمایاں فرق دکھائی دے گا۔

تبصرے بند ہیں.