پی ٹی سی ایل کے اثاثوں کی فروخت یا منتقلی کے خلاف حکم امتناع ختم

سندھ ہائیکورٹ نےپی ٹی سی ایل کے اثاثوں کی فروخت یا منتقلی کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی سی ایل کے وکیل اعجاز شیخ نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار حاجی خان نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے اورعدالت معاملے کو مفاد عامہ کے طور پر سن رہی ہے لہٰذا حکم امتناع ختم کیاجائے۔ عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے اثاثوں کی فروخت یا منتقلی کے خلاف حکم امتناع ختم کردیاہے۔آئندہ سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کی جائےگی۔ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ 12 مئی کیس ری اوپن کرنے سے متعلق سماعت میں درخواست گزار اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیاکہ درخواست کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھی سانحہ 12 مئی کے ذمے دار ہیں انہیں عدالت میں طلب کیاجائے ،،عدالت سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس صبیح الدین احمد مرحوم کے ازخود نوٹس کی کارروائی کو بھی ری اوپن کرے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی

تبصرے بند ہیں.