ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز الیون پنجاب کو 4 رنز سے ہرادیا

جے پور / ممبئی: آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز الیون پنجاب کو 4 رنز سے ہرا دیا۔ 174 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ناکام ٹیم کو آخری 2 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے، کلکرنی کی پانچویں بال پر پراوین کمار نے چھکا جڑ دیا، اب آخری گیند پر5 رنز بنانے تھے مگر وہ بولڈ ہوگئے، اوور کی چوتھی بیمر بال کو اگر امپائر اسد رئوف نوبال قرار دے دیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف رہتا، ڈیوڈ ملر نے 56 رنز بنائے،ہربھجن نے تین وکٹیں لیں۔ قبل ازیں فاتح سائیڈ کے روہت شرما نے ناقابل شکست 79 رنز اسکور کیے۔ قبل ازیں پہلے میچ میں راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 4 وکٹ سے ہرایا، شین واٹسن نے 3 وکٹیں لینے کے بعد41 رنز بنائے۔

تبصرے بند ہیں.