Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ کپ تک خود کو فٹ نہ رکھ سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا، شاہد آفریدی

لاہور: بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 2015 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس ایونٹ تک اگر وہ خود کو فٹ نہ رکھ سکے تو کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ صرف ٹی 20 نہیں بلکہ ون ڈے بھی…

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ؛ نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

لندن: ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ اورینڈی مرے نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سابق عالمی چیمئنزرافیل نڈال اورروجرفیڈررلندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم سے باہرہوچکے ہیں لیکن…

پاکستانی اسپنر فواد احمد کو آسٹریلوی شہریت مل گئی

سڈنی: پاکستان سے تعلق رکھنے والےاسپنر فواد احمد کو آسٹریلوی شہریت مل گئی. صوابی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لیگ اسپنر فواد احمد گزشتہ 3 برس سے آسٹریلیا میں کرکٹ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ، 31 سالہ فواد نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی…

انٹرنیشنل میچز کا فقدان : احسان مانی نے پی سی بی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

کراچی: آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فقدان کا ذمہ دار پی سی بی کو ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 5 برس سے معاملات انتہائی غیرذمہ داری سے چلائے جارہے ہیں، آئی سی سی اور غیرملکی بورڈز کا اعتماد حاصل کرنے…

پاکستان کا آئی ایم ایف کو لچک دکھانے سے انکار

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے قرضہ نہ ملنے کی صورت میں پاکستان نے اکتوبر میں ڈویلپمنٹ پارٹنرزکی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی وزیرخزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میںکوئی لچک نہیں دکھائیں گے۔ آئی ایم ایف…

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے جبکہ…

ایم کیو ایم نے سندھ میں نافذ کیا گیا 1979 کا بلدیاتی نظام مسترد کردیا

کراچی: ایم کیو ایم نے سندھ میں 1979 کا نافذ کیا گیا بلدیاتی نظام مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے حقوق پر ڈاکہ اور جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ کراچی میں رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم…

حج کوٹے کو سرکاری اور نجی اسكيم ميں 40 اور 60 كے تناسب سے تقسيم كرديا، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کے بہترین مفاد میں حج کوٹے کو سرکاری اور نجی اسکیم میں 40 اور 60 کے تناسب سے تقسیم کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف نے…

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ایساف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ایساف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ڈنفورڈ کی جنرل اشفاق پرویز کیانی سے معمول کی ملاقات تھی جس میں باہمی…

ساجد قریشی کے قاتل ایم کیو ایم کے دیگر کارکنوں کی ہلاکت میں بھی ملوث ہیں، تحقیقاتی رپورٹ

کراچی: رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کےجواں سال بیٹے کے قتل کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دونوں افراد کا قتل اس پستول سے کیا گیا جس سے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوم ایم کے دیگر 3 کارکنوں کو قتل کیا گیا۔ ڈی آئی جی کراچی غربی کے مطابق…