ورلڈ ہاکی لیگ؛ میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی

جوہر بارو: ورلڈ ہاکی لیگ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلےمیں 3 گول سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن کے میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہ بارو میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ ہاکی لیگ میں پانچویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں میزبان ملک نے کھیل کے آغازسے ہی گرین شرٹس پر اپنا دباؤبرقراررکھا اور وقفے وقفے سے پاکستان کی ڈی پر حملے کرتے رہے جس کے باعث قومی ٹیم کو دفاعی پوزیشن اختیارکرنا پڑی،ملائیشیا کی جانب سے یکے بعد دیگرے حملے کا نتیجہ پاکستان کی ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست کی صورت میں نکلا، ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اب ساتویں پوزیشن کے لیے جنوبی افریقا سے میچ کھیلے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے 3 گروپ میچز میں سے پاکستان نے دو مقابلے ڈرا جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی تاہم کوارٹر فائنل میں اسے جنوبی کوریا نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی، جس کے بعد اب پاکستان کو ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لئے ایشیا کپ جیتنا لازمی ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.