شرعی اصولوں کی خلاف ورزی، 3 تکافل کمپنیوں کیخلاف آڈر

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے تکافل کمپنیوں کے لیے نافذ شرعی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر تین تکافل کمپنیوں کے خلاف آڈر جاری کر دیے ہیں جبکہ انضباطی قوانین اور قوائد کی خلاف ورزی پرچاربیمہ کمپنیوں اوروفاقی انشورنس محتسب کی فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں پر بھی دو آڈر جاری کیے گئے۔ ایس ای سی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے مطابق ایس ای سی پی نے ایک جنرل انشورنس کمپنی کو اسٹیٹ بینک کے پاس مجوزہ ڈپازٹ جمع نہ کروانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا جبکہ شراکت داروں کا سالانہ اجلاس منعقد کرنے میں تاخیر کرنے والی انشورنس کمپنیوں کو بھی انتباہ کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ اظہار وجوہ اور انتباہ کے نوٹس ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویژن کی جانب سے جون 2013 میں کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز کو جاری کیے گئے۔گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2012 سے تیس جون 2013 کے دوران ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویژن نے انضباطی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 49 بیمہ کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جبکہ 29 کمپنیوں کے خلاف آرڈر پاس ہوئے اور 54 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو انتباہ کے نوٹس جاری کیے گئے، مزید برآں، انشورنس ڈویژن کے زیر سرپرستی پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ نے منظور شدہ سروئیز کیلیے مئی میں امتحان منعقد کیا، کامیاب ہونیوالے انشورنس سروئیرز کی لسٹ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.