Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریزکا آخری میچ کل کھیلا جائے گا

سینٹ لوشیا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں کل ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے، سیریز میں گرین شرٹس کو کالی آندھی پر 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ سینٹ لوشیا کے بیوسجور کرکٹ اسٹیڈیم میں کل مسلسل تیسری بار دونوں ٹیمیں مدمقابل…

چیمپئنزلیگ 2013 کے شیڈول کا اعلان، فیصل آباد وولفز پاکستان کی نمائندگی کرے گی

نئی دہلی: چیمپئنز لیگ 2013 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت کے 5 شہروں میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں فیصل آباد وولفز پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ پانچویں چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کے میچز بھارت کے پانچ شہروں…

ٹیسٹ رینکنگ: انگلش کرکٹرز ترقی کی راہ پر گامزن

دبئی: آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں لگاتار دوسری فتح کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش پلیئرز ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئے۔ لارڈز میں فتح کے ہیرو جوئے روٹ نے ایک ہی جست میں 26 درجے کی چھلانگ لگاکر 26ویں پوزیشن پالی،اسی میچ میں 109 اور…

سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 3ارب ڈالر بڑھ گیا

لاہور: ملک بھر میں سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں5 دن گیس کی فراہمی بند ہونے سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد میں 15 سے20 فیصد اضافہ ہو گیا اورپٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 15ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں 5 دن گیس کی فراہمی…

سونے کی قیمت مزید 700 روپے کے اضافے سے 52200 روپے تولہ ہوگئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھ کر1318 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اضافے کے نتیجے…

کسٹمز کو 19 اسٹیل ملز مالکان کیخلاف تحقیقات کی ہدایت

لاہور: فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے 19 اسٹیل پائپ ملز مالکان کے خلاف 2 ارب روپے سے زائد ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں خورد برد کرنے کا نوٹس لے لیا اور ماڈل کسٹمز کلکٹر پشاور اور ماڈل کسٹمز کلکٹر لاہور کو مذکورہ 19 اسٹیل پائپ ملز…

کراچی میں اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 2 ملزمان گرفتار، پولیس

کراچی: پولیس اور حساس ادارے نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سپر ہائی وے پر کارروائی کرکے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کے مطابق پکڑا گیا اسلحہ کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ…

ارشد پپو قتل کیس؛ سربراہ کالعدم پیپلزامن کمیٹی عزیربلوچ سمیت 9 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پو قتل کیس میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ سمیت 9 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انسداد دہشت…

صوبوں کے مطالبے پر مشترکہ مفادات کونسل میں نئی توانائی پالیسی کی منظوری مؤخر

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں کے تحفظات پر نئی توانائی پالیسی کی منظوری ایک ہفتے کے لئے موخر کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور…

لاپتہ افراد کیس؛ آئی ایس آئی کے سابق ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر(ر) منصورسعید شیخ شامل تفتیش

راولپنڈی: پولیس نے مبینہ طور پر لاپتہ شخص کی بازیابی کے لئے آئی ایس آئی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور سعید شیخ کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق کچھ عرصہ قبل بازیاب…