صوبوں کے مطالبے پر مشترکہ مفادات کونسل میں نئی توانائی پالیسی کی منظوری مؤخر

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں کے تحفظات پر نئی توانائی پالیسی کی منظوری ایک ہفتے کے لئے موخر کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وزیر خزانہ نے شرکت کی، اجلاس میں آئندہ 5سال کے لئے نئی توانائی پالیسی منظوری کے لئے پیش کی گئی تاہم صوبوں کی جانب سے پالیسی پر مزید غور کے لئے وقت ماگنا گیا جس پر اس کی منظوری ایک ہفتے کے لئے موخر کردی گئی، اجلاس کے دوران نئی توانائی پالیسی پر غور کے لئے تمام سیکریٹریز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی رپورٹ 31 جولائی تک پیش کرے گی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نئی مردم اور خانہ شماری پر بھی کونسل کے ارکان کو اعتماد میں لیا تاہم اس سلسلے میں صوبوں کی جانب سے انتظامات مکمل کئے جانے کے بعد اس کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.