کسٹمز کو 19 اسٹیل ملز مالکان کیخلاف تحقیقات کی ہدایت

لاہور: فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے 19 اسٹیل پائپ ملز مالکان کے خلاف 2 ارب روپے سے زائد ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں خورد برد کرنے کا نوٹس لے لیا اور ماڈل کسٹمز کلکٹر پشاور اور ماڈل کسٹمز کلکٹر لاہور کو مذکورہ 19 اسٹیل پائپ ملز مالکان کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ لاہور اور پشاور میں قائم 19 اسٹیل پائپ ملز مالکان نے اسٹیل شیٹس ڈیوٹی فری درآمد کرانے کے لیے ایس آر او 2001(450) جاری کرایا جس کا مقصد تھا کہ ملک کے اندر اسٹیل مصنوعات تیار کر کے ایکسپورٹ کی جائیں گی لیکن اسٹیل مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کے بجائے ملک کے اندر ہی فروخت ہونی شروع ہو گئیں۔ ان ملوں نے یہ لائسنس 2002 کو حاصل کیا، اس طرح گزشتہ 11 سال تک ٹیکس اور ڈیوٹیاں ادا نہ کرکے ایف بی آر کو 2 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

تبصرے بند ہیں.