کراچی میں اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 2 ملزمان گرفتار، پولیس

کراچی: پولیس اور حساس ادارے نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سپر ہائی وے پر کارروائی کرکے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کے مطابق پکڑا گیا اسلحہ کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا اور اس میں سیکیورٹی فورسز سے چھینا گیا اسلحہ بھی شامل ہے،اسلحہ پشاور سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کس دہشت گرد تنظیم سے ہے اورانہیں اسلحہ کس نے فراہم کیا۔

تبصرے بند ہیں.