Latest National, International, Sports & Business News

اوکاڑہ میں لڑکی کے باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں سمیت 6 افراد کوقتل کردیا

اوکاڑہ: لڑکی کے باپ نے پسند کی شادی پر 3 سال بعد بیٹی، داماد اور 2 نواسوں سمیت 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔  3 سال قبل تارا سنگھ گاؤں دیپالپور کے رہائشی طاہر سرور اور حجرہ شاہ مقیم کی شہناز نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس کے…

سکھرایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتے آجانے سے جہاز حادثے سےبال بال بچ گیا

سکھر: ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائنزکاجہاز رن وے پرآوارہ کتے آجانے سے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ رائل نیوز کے مطابق نجی ایئرلائنزکی پروازاین ایل ون ڈبل سکس اسلام آباد سے سکھرپہنچی تھی کہ لینڈنگ کے وقت اچانک چند آوارہ کتے رن وے پرجہازکے سامنے آگئے،…

سپریم کورٹ نے سلمان فاروقی کی بطوروفاقی محتسب تقرری کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سلمان فاروقی کیس میں اٹارنی جنرل آفس کو بطور وفاقی محتسب تقرری کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کا…

امریکااوراسرائیل شام میں حکومت بدلناچاہتے ہیں،فضل الرحمن

اسلام آ باد: جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم شام میںحکومت بدلنے کے لیے امریکا، اسرائیل اوران کے دیگراتحادیوں کی ایماپر لڑی جانے والی پراکسی جنگ کی حمایت نہیں کرسکتے۔ ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق…

نواز شریف پالیسی سازی میں فوج کے کردار کو باضابطہ شکل دینا چاہتے ہیں

اسلام آ باد: نوازشریف حکومت نے دہشت گردی کے گھمبیر مسئلے سے نمٹنے کیلیے جہاں سابق جنرل کی سربراہی میں قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی(نیکٹا) کی تنظیم نوکا فیصلہ کیا ہے وہاں ایک علیحدہ اسپیشلائزڈ فورس کا قیام اور فیصلہ سازی کیلیے قومی…

2000ء کے مشہور زمانہ فکسنگ کیس کی چارج شیٹ جمع

نئی دہلی: دہلی پولیس نے 2000ء کے مشہور زمانہ فکسنگ کیس کی چارج شیٹ جمع کرادی، دنیائے کرکٹ کو ہلا کررکھ دینے والے اسکینڈل میں صرف ایک کرکٹر آنجہانی ہنسی کرونیے کو ملزم قراردیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی جانے والی فہرست میں باقی 5 بکیز کے نام…

سموئلز نے ویڈیوز سے پاکستانی بولنگ کو ’ڈی کوڈ‘ کرلیا

گروس آئیلٹ: ویسٹ انڈین کرکٹر مارلون سموئلز نے ویڈیوز کی مدد سے پاکستانی بولنگ کو ’ڈی کوڈ‘ کرلیا۔ چوتھے ون ڈے میں ناٹ آؤٹ 106 رنز بنانے والے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میں اچھی طرح جانتا تھا کہ کس بولرز کی پٹائی کرنی اور کس کو سنبھل کر کھیلنا…

گولڈ کپ فٹبال : امریکا کی ساتویں مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی

بالٹی مور / میری لینڈ: امریکا نے ایل سلواڈور کو 5-1 سے شکست د کر لگاتار ساتویں مرتبہ گولڈ کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کے تمام گول مختلف پلیئرز نے کیے، ہونڈراس نے کوسٹاریکا کو 1-0 سے ہراکر فائنل فور میں شرکت کا…

سرکاری اداروں کو اشیا کی فراہمی پر سیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آ باد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں حکومتی ڈپارٹمنٹس و سرکاری اداروں کو سپلائی کی جانے والی اشیا پر سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومتی ڈپارٹمنٹس و سرکاری اداروں کو سپلائی کی جانے…

ٹی سی پی نے 75 ہزار ٹن یوریا کا ٹھیکہ سوئس سنگاپور کو دیدیا

کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 75 ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا سودا طے کرلیا ہے۔ ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق 27 جولائی کو کھولے جانے والے ٹینڈرز میں سب سے کم بولی دینے والی سوئس سنگاپور اوورسیز انٹرپرائزز پی ٹی سی کو 317 ڈالر…