سونے کی قیمت مزید 700 روپے کے اضافے سے 52200 روپے تولہ ہوگئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھ کر1318 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑ ھ کر52200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44742 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے810 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی8.57 روپے بڑھ کر 694.28 روپے ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.