Latest National, International, Sports & Business News

کوئٹہ: نمازعید کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلنے والوں پر فائرنگ، 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر واقع مسجد کے باہر دہشتگردوں کی فائرنگ کےنتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ تیس سے زائد زخمی ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقع جامعہ فاروقیہ میں جونہی نماز عید ختم ہوئی اور نمازی مسجد سے باہر…

قوم صبر کرے جلد دہشتگردی پر قابو پالیں گے،وزیراعظم

رائیونڈ: وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں جاری دہشتگردی پر قوم سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے شدت پسندی اور بد امنی پر جلد قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ رائیونڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت…

کنٹرول لائن پر تنازع کا خمیازہ کشمیری بھگت رہے ہیں، میر واعظ عمر فاروق

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کو دونوں ممالک کے تعلقات کیلیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ بازار…

رنبیر فلمی کمائی سے منافع میں 50 فیصد حصہ لینے والے اداكاروں كے كلب ميں شامل

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپپور فلمی کمائی سے منافع میں 50 فیصد حصہ لینے والے اداكاروں كے كلب ميں شامل ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنا معاوضہ بھی 15 كروڑ روپے كرديا ہے۔ رنبير كپور نے فلم ” يہ جو انی ہے ديوانی” سے حاصل ہونے والی…

عید پر ایک بھارتی اور تین پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی

لاہور: عیدالفطر کے موقع پرپاکستانی اورامپورٹڈ فلموں کی نمائش ملک بھرمیں ہو گی۔ پاکستانی فلموں میں’’عشق خدا، جوش اورڈرٹی گرل ‘‘ نمایاں ہیں جبکہ امپورٹڈ فلموں میں اس مرتبہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’چینائے ایکسپریس‘‘ بھی سینما گھروں کی…

ڈیزی شاہ اور ثنا خان کی نئی فلم میں عمدہ پرفارمنس

ممبئ: بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی نئی فلم میں اداکارہ ڈیزی شاہ اور ثناء خان اہم کرداروں میں جلوہ گرہونگی ۔ ڈیزی شاہ اور ثناء خان کی نئی فلم ’’مینٹل ‘‘24جنوری 2014کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ اس فلم کے ہدایت کار سہیل خان ہیں ۔جبکہ…

فلم ’’دھوم تھری‘‘باکس آفس پر شاندار بزنس کریگی، عامر خان

ممبئ: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی آئندہ آنے والی فلم دھوم تھری باکس آفس پر شاندار بزنس کریگی۔ ممبئی میں فلم کی شوٹنگ اور ایڈٹینگ مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا اتنی عمدہ فلم کو…

بہت جلد فلمی دنیا میں واپس آئوں گی، سشمیتا سین

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد فلمی دنیا میں واپس لوٹیں گی۔ اداکارہ ششمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 2010ء میں فلم ’’نو پرابلم ‘‘کی ریلیز کے بعد گود لی ہوئی بچی ایلیسا کی نگہداشت کیلئے انہوں نے فلمی…

سوناکشی اور اکشے کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کمار نے درگاہ اجمیر شریف حاضری دی اور وہاں چادرچڑھائی اس موقع پر ان فنکاروں نے نئی فلم کی کامیابی کیلئے دعامانگی ۔ بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ننگے پائوں اکشے کیساتھ اپنی…

تمنا بھاٹیہ پھر ساجد خان کے میگا پراجیکٹ کی زینت بن گئیں

ممبئ: بالی ووڈہد ایت کار ساجد خان نے ’’ہمت والا ‘‘کی ناکامی کے بعد ایک اور میگا پراجیکٹ’’ہم شکل ‘‘ میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو پھر انتہائی اہم کردار میں کاسٹ کرلیا ۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی آنیوالی اس فلم میں اداکار سیف علی خان ،رتیش دیش مکھ…