رنبیر فلمی کمائی سے منافع میں 50 فیصد حصہ لینے والے اداكاروں كے كلب ميں شامل

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپپور فلمی کمائی سے منافع میں 50 فیصد حصہ لینے والے اداكاروں كے كلب ميں شامل ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنا معاوضہ بھی 15 كروڑ روپے كرديا ہے۔ رنبير كپور نے فلم ” يہ جو انی ہے ديوانی” سے حاصل ہونے والی شہرت كو خوبصورتی سے كيش كراتے ہوئے اداكار سلمان خان، اكشے كمار، ہريتک روشن اور عامر خان كی طرح فلم بنانے والوں سے معاوضے كے علاوہ فلموں كے كاروبار سے 50 فيصد تک منافع ميں حصہ داری بھی وصول كرنا شروع كر دی ہے۔ رنبیر کپور نے اپنا معاوضہ بھی 15 کروڑ روپے تک بڑھادیا ہے، انہوں نے فلم بے شرم كا معاوضہ 15 كروڑ وصول كيا جو کہ فلم يہ جوانی ہے دیوانی سے تقريبا دوگنا ہے، رنبير نے فلم ” رائے” كا معاوضہ بھی 15 كروڑ روپے طے كيا ہے جس كی عكس بندی وہ آئندہ سال 14 روز میں مکمل کرائیں گے جبکہ اس فلم میں رنبیر بطور مہمان جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.