ڈیزی شاہ اور ثنا خان کی نئی فلم میں عمدہ پرفارمنس

ممبئ: بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی نئی فلم میں اداکارہ ڈیزی شاہ اور ثناء خان اہم کرداروں میں جلوہ گرہونگی ۔ ڈیزی شاہ اور ثناء خان کی نئی فلم ’’مینٹل ‘‘24جنوری 2014کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ اس فلم کے ہدایت کار سہیل خان ہیں ۔جبکہ سہیل خان ہی فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں ۔ثناء خان اور ڈیزی شاہ کی اس فلم میں پرفارمنس کو ہدایت کار نے پسند کیا ہے ۔ سہیل خان کا کہنا ہے کہ ان اداکاراؤں نے عمدہ پرفارم کرکے فلم کی کامیابی کیلئے اہم کردار نبھایا ہے ۔ادھر بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ دبنگ ہیرو سلمان خان کی مسلسل کامیابیوں کے سبب انکی یہ فلم بھی سلور سکرین پر اپنا رعب جمائے گی اور کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی

تبصرے بند ہیں.