عید پر ایک بھارتی اور تین پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی

لاہور: عیدالفطر کے موقع پرپاکستانی اورامپورٹڈ فلموں کی نمائش ملک بھرمیں ہو گی۔ پاکستانی فلموں میں’’عشق خدا، جوش اورڈرٹی گرل ‘‘ نمایاں ہیں جبکہ امپورٹڈ فلموں میں اس مرتبہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’چینائے ایکسپریس‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس طرح سے عیدالفطر کے موقع پر جہاں سینما گھروں میں فلم بینوںکی بڑی تعداد دکھائی دے گی وہیں پاکستانی اورہندوستانی فلموںکے درمیان کانٹے دارمقابلے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ دیکھاجائے توشاہ رخ خان اوردیپکا کی فلم ’’چینائی ایکسپریس‘‘ کو دیکھنے کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ لیکن اس مرتبہ پاکستان کی عالمی معیارکی فلموں کو زبردست رسپانس ملنے کی توقع ہے۔ ’’ عشق خدا ‘‘ کیساتھ ’’ڈرٹی گرل‘‘ بھی فلم بینوں کوخوب متاثر کریگی۔ ’’عشق خدا ‘‘ کی کاسٹ میں بہترین فنکاروں کیساتھ غیرملکی اداکارہ بھی ہوگی لیکن ’’ ڈرٹی گرل ‘‘ میں سٹیج کی معروف اداکارہ ندا چوہدری، پشتوفلموںکے سُپرسٹارشاہد خان ، ببرک شاہ اور حیاعلی شامل ہیں۔ اس فلم سے سب کوبہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہدایتکارارشد خان اور فلمسازقیصرثناء اللہ خان نے اسے دوزبانوں میں تیارکروایا ہے جبکہ فلم میں آئٹم سانگ بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.