تمنا بھاٹیہ پھر ساجد خان کے میگا پراجیکٹ کی زینت بن گئیں

ممبئ: بالی ووڈہد ایت کار ساجد خان نے ’’ہمت والا ‘‘کی ناکامی کے بعد ایک اور میگا پراجیکٹ’’ہم شکل ‘‘ میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو پھر انتہائی اہم کردار میں کاسٹ کرلیا ۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی آنیوالی اس فلم میں اداکار سیف علی خان ،رتیش دیش مکھ اور ٹی وی کے سپر اسٹار رام کپور جلوہ گرہورہے ہیں ۔اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو فلم میں لیڈنگ لیڈی رول دیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ معاون اداکاراؤں کے کردار ایشا گپتا اور سونل چوہان نبھائیں گی ۔ہدایت کار ساجد خان کی اس فلم میں تینوں اداکار سیف علی خان ،رتیش دیش اور رام کپور تہرے کردار میں نظر آئیں گے ان فنکاروں کے مجموعی طور پر 9کردار بنتے ہیں اور یہی اس فلم کی انفرادیت ہوگی ۔تاہم ہدایت کار ساجد خان کا کہنا ہے کہ یہ فلم مختلف ہوگی اس کی کہانی بڑی دلچسپ اور منفرد ہے ۔موضوع کے اعتبار سے اگرچہ اس فلم کو عام فلم تصور کیا جائے گا مگر اس کی کہانی بڑی عمدہ ہے جسے انتہائی سلیقے سے عکسبند کیا جارہا ہے اور اس فلم کو 2014کے وسط تک سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا ۔ ادھر بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ ہدایت کار ساجد خان کی نئی فلم میں پھر سے تمنا بھاٹیہ کو اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’ہمت والا‘‘کی ناکامی کے بعد بھی وہ اداکارہ کی پرفارمنس سے مایوس نہیں ہوئے اور انہوں نے انہیں ایک نئے میگا پراجیکٹ میں کاسٹ کرلیا ۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر ساجد خان کے ذہن میں ’ ہمت والا ‘کی ناکامی کے اسباب بھی ہونگے اور وہ اپنے کام کو اب مختلف زاویے سے کریں گے جس پر انہیں کامیابی کا بھی پختہ یقین ہوگا ۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مداحوں نے ساؤتھ کی فلموں میں پرفارمنس کو سراہا ہے انکی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی پرفارمنس کو ہندی فلم کیلئے بھی بے مثال بنانے کی کوشش کروں گی ۔بالی وڈ میں پہلی فلم کے بعد ساؤتھ میں قدم جمانے والی اداکارہ نے کہا ہے کہ انہیں کئی بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔اب تک جو مناسب سمجھا اس پیشکش کو قبول کیا ہے کم فلموں کا انتخاب کرکے ان کو بھرپور توجہ کیساتھ کرنا چاہتی ہوں ۔اداکارہ کی اس نئی ریمیک فلم کیلئے انہیں اجے دیوگن کے مدمقابل کاسٹ کیاگیاہے ۔ہداہیت کار ساجد خان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے ۔میوزک ساجد واجد نے تیار کیا ہے ۔فلم کی پہلی جھلک ریلیز کی جاچکی ہے۔ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس اس فلم کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی ۔بالی ووڈ اداکارتمنا بھاٹیہ نے کہا ہے کہ مداحوں نے ساؤتھ کی فلموں میں پرفارمنس کو سراہا ہے انکی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی پرفارمنس کو ہندی فلم کیلئے بھی بے مثال بنانے کی کوشش کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ ’’ہمت والا ‘‘میری دوسری فلم تھی تاہم اس کے بعد اب نئی فلموں کیلئے کامیابی کی توقع رکھتی ہوں ۔اپنے کام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہوں ۔ساجد خان کی ہی اب آنیوالی فلم میں اپنے کردار کو منفرد انداز میں پیش کرنے کی کوشش کروں گی ۔اس فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور آنیوالی فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی ۔۔بالی وڈ میں پہلی فلم کے بعد ساؤتھ میں قدم جمانے والی اداکارہ تمنا نے کہا ہے کہ انہیں کئی بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ اب تک جو مناسب سمجھا اس پیشکش کو قبول کیا ہے آئندہ کم فلموں کا انتخاب کرکے ان کو بھرپور توجہ کیساتھ کرنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ ساجد خان نے اچھوتے خیال کو فلمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انکی آنیوالی فلم سے اچھی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس اس فلم کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی ۔واضح رہے کہ 21دسمبر 1989کو ممبئی میں پیدا ہونیوالی اداکارہ نے ممبئی میں بی ،اے کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے وقت اپنا نام تمنا بھاٹیہ کھ لیا ۔سکول سے ہی کلچرل سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہیں ،تمنا نے 13برس کی عمر میں سکول کے ڈرامہ میں حصہ لے کر اپنی عمدہ پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا ۔اداکارہ نے مشہور گائیک ابھی جیت ساونت کی میوزک البم ’’لفظوں میں کہہ نہ سکوں ‘‘پر بھی پرفارم کیا ۔اس عرصہ میں کئی ڈراموں میں لیڈنگ رول میں کردار نبھائے اور ساتھیوں سے داد وصول کی ۔22 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے فنی کیرئیر کا آغاز 2005میں ہندی فلم ’’چاند ساروشن چہرہ ‘‘میں عمدہ پرفارمنس دیکر کیا ۔پھر تلگو فلم ’’سری ‘‘میں جلوہ گر ہوئیں ۔ 2007میں بھی تامل فلم ’’ویا پری ‘‘کی ۔پھر تلگو فلم ’’ہیپی ڈیز‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اور اس کے بعد 2012تک ساؤتھ کی بیسیوؤں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس عرصہ کے دوران ساؤتھ کی متعدد فلموں میں عمدہ پرفارمنس پر کئی نیشنل ایوارڈز جیتے۔ 2007 سے 2011کے دوران اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے تامل اور تلگو فلموں میںعمدہ پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے 5فلم فیئر ایوارڈزکیلئے نامزد کیا گیا ۔2009 سے 2010کے دورا ن اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو پھر بہترین اداکارہ کے طور پر منتخب کرتے ہوئے ’’وجے ایوارڈز کیلئے تین مرتبہ نامزد کیاگیا۔ اداکارہ کو فلم ’’100 فیصد لو‘‘کیلئے فلم سائن ایوارڈ سے نوازا گیا 2012میں اداکارہ کی دو تامل فلموں نے باکس آفس پر دھوم مچادی اور انکی کامیابی کے چرچے سن کر بالی وڈ کے فلمسازوں اور ہدایتکاروں کی جانب سے انہیں نئی بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفرز آنے لگیں ۔اب فلم ’’ہمت والا ‘‘کی ناکامی کے بعد بھی اداکارہ کو ساجد خان کے اہم پراجیکٹ میں لیڈنگ لیڈی رول میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.