فلم ’’دھوم تھری‘‘باکس آفس پر شاندار بزنس کریگی، عامر خان

ممبئ: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی آئندہ آنے والی فلم دھوم تھری باکس آفس پر شاندار بزنس کریگی۔ ممبئی میں فلم کی شوٹنگ اور ایڈٹینگ مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا اتنی عمدہ فلم کو شائقین سے محروم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں دھوم تھری پر عوامی تاثرات جاننے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ ان کی دھوم تھری، دھوم سیریز کی پہلی دونوں فلموں سے بہتر فلم ثابت ہو گی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ دھوم تھری جلد ہی بھارت سمیت دینا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.