سندھ کابینہ میں شامل 5وزار کو ان کے قلمدان سونپ دیئے گئے

کراچی: سندھ کے پانچ وزرا کوقلم دان سونپ دئیے گئےجس کے مطابق نثارکھوڑوسینئروزیرکے ساتھ تعلیم کے بھی وزیرہوں گے جب کہ منظوروسان کو جیل خانہ جات اور معدنیات کی وزارت سونپی گئی۔ سندھ کے مزید 5 وزرا کوحلف برادری کے 20 دن بعد محکمے مل گئے ہیں جس کے مطابق سابق اسپیکرنثارکھوڑوکو سینیئروزیرکا درجہ دے کرتعلیم اورخواندگی کا قلم دان سونپا گیا ہے، مخدوم جمیل الزمان ریونیو، بحالیات اورریلیف کے وزیرہوں گے۔ منظوروسان کومحکمہ جیل خانہ جات اورمعدنیات ، علی نوازمہرکو محکمہ زراعت جبکہ میرہزارخان بجارانی کو ورکس اینڈ سروسزکا قلم دان سونپا گیا۔

تبصرے بند ہیں.