محکمہ تعلیم سندھ کے گریڈ 18 تک کے ملازمین کے تقرریوں وتبادلوں پرپابندی عائد

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے گریڈ 18 تک کے افسران و ملازمین کے تقرریوں و تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے محکمے کے 18 تک کے افسران و ملازمین کے تقرریوں اور تبادلوں پر فوری طور پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے،دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے میں معیار تعلیم بہتر بنانا ان کی اولین ترجیح ہوگی، اس کے علاوہ صوبے بھر میں بند پڑے ہوئے اسکولوں کو فوری طور پر کھلوا کر وہاں استاتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ تنظیمیں بھی صوبے میں تعلیم کی بہتری اور اس کی ترویج کے لئے تعاون کریں گی۔ وزیرتعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نےصوبے بھر کے تمام ای ڈی اوز، ڈی اوز اور ڈائریکٹر اسکولز و کالجز کا اجلاس پیر کو طلب کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

تبصرے بند ہیں.