پشاورمیں شدت پسندوں کی سیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ، 6 اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور: بڈھ بیر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے6 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔  بڈھ بیر میں سیکورٹی اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے، سرہ خاورہ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کر دیا، جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی،15 منٹ تک تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

تبصرے بند ہیں.