Latest National, International, Sports & Business News

2010 :افغان ٹریڈ کے 3 ہزار ٹرک کراچی سے باہرنہیں گئے

کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہ2010ء میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 3ہزار ٹرک کراچی سے باہر ہی نہیں گئے اور مال مقامی گوداموں میں منتقل ہوا،کرپشن میں کسٹمزافسران ملوث ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ…

پہلی جماعت سے انگریزی کو لازمی قرار دینا ظلم ہے، منورحسن

لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے پنجاب میں پہلی جماعت سے انگریزی تعلیم کو لازمی قرار دینا بچوں پر ظلم ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا اکثر ممالک میں مادری یا قومی زبان ہی میں تعلیم دی جاتی ہے ،…

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں نے 15 ہزار کروڑ روپے چھپا رکھے ہیں

زیورخ: سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں چھپائی گئی رقوم کے حوالے سے پاکستان بھارت سے سبقت لے گیا ہے۔ سوئس نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے اعدادوشمارکے مطابق31دسمبر 2012 تک سوئٹزرلینڈکے بینکوں میں مختلف پاکستانی شخصیات اور اداروں کی…

سپریم کورٹ نے کراچی سے لڑکی کے اغوا کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں لڑکی کے اغوا کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو 7 روز میں مغویہ کو بازیاب کراکرمتعلقہ سیشن جج کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔ کراچی کے رہائشی محمد اسلم نے…

خواتین ارکان قومی اسمبلی عوام کی فون کالز سے تنگ آگئیں

اسلام آباد: مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونیوالی خواتین اراکین قومی اسمبلی چند روز میں ہی عوام کی ٹیلی فون کالوں سے تنگ آگئیں اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے اپنے ناموں کے سامنے درج ٹیلی فون نمبر شکایت کر کے ہٹوا دیے۔ خواتین ارکان اسمبلی نے گزشتہ…

طالبان سے مذاکرات میں ریڈ لائنز عبور نہ کی جائیں، بھارتی وزیر خارجہ

بغداد: بھارت نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے دوران عالمی برادری کی جانب سے کھینچی گئی ریڈ لائنز کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بغداد کے دو روزہ دورے کے موقع پر صحافیوں کے…

بھارتی شہر ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ممبئی: مہاراشٹرا کے دارالحکومت کے نواحی علاقے ميں 3 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت گرنے کاواقعہ ممبئی سے 35 کلومیٹر دو ر ضلع تھانے میں پیش آیا جس کے بعد امدادی کارروئیوں…

برازیل میں کرپشن کے خلاف جاری مظاہرے 100 سے زائد شہروں میں پھیل گئے

برازیلیہ: برازیل کے شہر ساؤ پالو سے شروع ہونے والے مظاہرے ملک کے طول وعرض میں پھیل گئے ہیں اور لاکھوں افراد ٹیکسوں میں اضافے، کرپشن اورحکومتی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ حکومت مخالف مظاہروں میں ملک کے100 سے زائد شہروں میں ریلیاں نکالی…

کئی صلاحیتوں کے ساتھ عجوبہ بن گئی ہوں، ملائیکہ اروڑہ

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ سے میں خود ہی کئی صلاحیتوں کے ساتھ ایک عجوبہ بن گئی ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ مجھے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں میرے فلمساز، اداکار شوہر ارباز خان کا بڑا کردار ہے۔ خود مجھے…

کرن جوہر کی نئی فلم میں نظر آؤں گی، رانی مکھرجی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جینے کہا ہے کہ کرن جوہر کی نئی فلم میں اہم کردار نبھاؤں گی۔ نئی فلم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ آنیوالی فلموں میں اب میری پرفارمنس بھی فرق کے ساتھ سامنے…