Latest National, International, Sports & Business News

قومی ٹیم 24 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا كپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شركت كرے گی

اسلام آباد: قومی ہاكی ٹیم ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایشیا كپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شركت كرے گی جس کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں میں شركت كرنے والے 8 ممالک کی ٹیموں كو 2 گروپوں میں تقسیم كیا گیا ہے، گروپ ’’اے‘‘ میں پاكستان، ملائشیا، جاپان اور چائنیز تائپے جبکہ گروپ ’’بی‘‘ میں بھارت، كوریا، عمان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، ہاکی فیڈریشن قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کرے گی جب کہ ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 24 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلے جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.