Latest National, International, Sports & Business News

افغانستان:امریکی مال بردار طیارہ گرنے سے 7 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکی مال برادر طیارہ گرنے سے عملے کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ نیٹو حکام کے مطابق کارگو جہاز کابل کے قریب بگرام کے فضائی اڈے سے اڑنے کے فوری بعد گر گیا،جس سے طیارے میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی…

گوانتا نامو جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی حالت خراب

امریکا کی گوانتا نامو جیل میں بھوک ہڑتالی قیدیوں کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے،قیدیوں کی جان بچانے کے لیے مزید طبی عملہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جیل حکام کے رویے کے خلاف ایک سو تیس قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں،جن میں اکیس کی حالت نازک ہے،ان قیدیوں نے…

رحمان ملک نے بینظیر کو سیکیورٹی نہ دینے کی ذمہ داری مشرف پر عائد کردی

اسلام آباد سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی نہ دینے کی ذمےداری سابق صدر پرویز مشرف پر عائد کردی۔ سابق وزیر داخلہ اور بینظیر بھٹو کے سیکیورٹی انچارج رحمان ملک نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد رسول کی۔ سربراہی میں دو رکنی…

پشاور ہائیکورٹ نے مشرف پر انتخابات لڑنے کی تاحیات پابندی لگادی

پشاور…پشاور ہائیکورٹ نے پر ویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مستردکرنے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہو ئے عام انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے ۔سابق صدر پر ویز مشرف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 چترال سے کاغذات مسترد ہونے پرپشاور ہائی کورٹ…

گوجرانوالہ میں صنعت کار کی بیوی کے گارڈز کی فائرنگ ،نوجوان ہلاک

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں صنعت کار کی بیوی کے گارڈز کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ موڑ ایمن آباد کے قریب پیش آیا جہاں کار کو اوورٹیک کرنے کے دوران تلخ کلامی ہوئی اسی دوران گارڈز نے فائرنگ کر کے 25 سال کے…

11مئی کو تیر، بلا اور سائیکل تتربترہوجائیں گے ،شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 11مئی کو تیر، بلا اور سائیکل تتربترہوجائیں گے ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا فرض ہے کہ ایسے سیاستدانوں کو سیکیورٹی دے جنھیں خطرات ہیں۔ان کا کہنا…

کراچی سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہترنہیں، الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے امن وامان کو یقینی بنائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں…

چین: بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

بیجنگ: چین کے مغربی علاقے سیچوان  میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی علاقے سیچوان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک…

پٹرول6 روپے سستا کرنے کی سمری تیار

اسلام آ باد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کوارسال کر دی ہے۔ اس میں پٹرول6 روپے 52 پیسے، ڈیزل 4 روپے 76 پیسے، مٹی کاتیل5 روپے 16 پیسے اورلائٹ ڈیزل5 روپے 30 پیسے سستاکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کی حتمی…

کراچی: ڈیفنس میں باپ نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

کراچی: ڈیفنس فور میں باپ نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔  واقعہ ڈیفنس فیز فور یثرب امام بارگاہ کے عقب میں واقع بنگلے میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عبدالجواد درانی نے بیوی اور بچو  کو قتل کر کے خودکشی کرلی، مقتولین…