Latest National, International, Sports & Business News

14 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

اسلام آ باد: ملک کی 14ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف 14 برس بعد رکن قومی اسمبلی کا حلف لیاجبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان علالت کے باعث حلف نہیں لے سکے۔ اسپیکر ڈاکٹر…

پاکستان نے القاعدہ کو کمزور کرنے کیلیے عملی اقدامات کیے، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے تیارکردہ سال 2012کی دہشت گردی سے متعلق سالانہ رپورٹ کانگریس کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2012میں پاکستان دہشت گرد اور فرقہ وارانہ حملوں کی زد میں رہا جس کے دوران 2000 شہری اور تقریبا 700سیکیورٹی…

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کے 358 نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ، اسپیکر رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا۔ گورنر پنجاب نے صبح دس بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم 45 منٹ کے بعد بھی اجلاس شروع نہ ہوسکا، اجلاس سے قبل ایوان میں…

عمران خان کل قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں علالت کے باعث شریک نہیں ہوں گے

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل صبح ہونے والے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اپنی علالت کے باعث شریک نہیں ہوپائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے تصدیق کی کہ عمران خان کل قومی اسمبلی کے…

اجمل بیگ کے جسم کی نصف سے زائد ہڈیاں توڑی گئیں، بہن

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور ماورائے آئین کارکنان کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکن اجمل بیگ کی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ جنھوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس کے بھائی کو جب اسپتال لایاگیا…

عائشہ گلالئی نے کم عمر خاتون ایم این اے کا اعزاز حاصل کرلیا

پشاور: 26 سالہ عائشہ گلالئی نے پہلی قبائلی خاتون رکن قومی اسمبلی کا اعزاز حاصل اور سب سے کم عمر خاتون رکن قومی اسمبلی بننے کا ریکاڈ بھی بنایا۔ پاکستان کی تاریخ میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی عائشہ گلالئی کاتعلق جنوبی وزیرستان کے وزیر…

قوم کو دفاعی اور ترقیاتی ضروریات میں توازن قائم رکھنا ہوگا، جنرل کیانی

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ قوم کو دفاعی اور ترقیاتی ضروریات میں توازن قائم رکھنا ہوگا۔ قوم کی حمایت کے بغیر فوج اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرسکتی، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ…

کراچی تا خیبر سب کو مساوی بجلی فراہم کی جائے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت…

اورکزئی میں جھڑپ،3 سیکیورٹی اہلکار شہید،22 شدت پسند ہلاک،خیبر ایجنسی کی اہم چوٹیوں پو فوج کا قبضہ

اورکزئی ایجنسی کی اپر تحصیل کے شورش زدہ علاقے ماموں زئی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور15 زخمی ہوگئے جنھیں پشاور منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب فورسز کی جوابی کارروائی میں 22 شدت پسند ہلاک اور…

پولیو مانیٹرنگ سیل تحلیل، 130ملین ڈالرکی امداد خطرے میں

کراچی: پاکستان میں پولیومہم کومانیٹرکرنے والے سیل کی تحلیل کے بعد بل گیٹس کی جانب سے ملنے والی سالانہ 130ملین ڈالرکی امدادخطرے میں پڑگئی۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روزحکومت پاکستان کوپولیومانیٹرنگ سیل کوبحال کرنے کیلیے ایک مکتوب…