جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری جلد پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے، امریکا کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جان كیری كا بطور وزیر خارجہ پاكستان كا یہ پہلا دورہ ہوگا

تبصرے بند ہیں.