سرکاری ملازمین کااحتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آ باد: سرکاری ملازمین کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں ساڑھے 7فیصداضافے کی تجویزدی تھی تاہم وزیر اعظم نوازشریف نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی ہدایت کی تھی، وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی کئی تنظیموں نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے اس لئے تنخواہوں میں جب تک 20 فیص اضافہ نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے گئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ جس کے باعث ملک بھر میں سرکاری ملازمین نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا تھا

تبصرے بند ہیں.