وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے پر ریلوے اور ایپکا ملازمین کا احتجاج

نئی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف ریلوے اورایپکا کے ملازمین نے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے۔ کراچی سٹی اسٹیشن پر ریلوے ملازمین نےتمام شعبوں میں کام بند کرکےڈی ایس آفس کے سامنے دھرنادیا، ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا، لاہور میں بھی ریلوے انجن شیڈ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ بڑھائے جانے کے خلاف کام چھوڑ کر احتجاج کیا، احتجاج کے دوران انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے تین ٹرینوں کے انجن روک لیے۔ پشاورمیں آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن اورآل پاکستان سیکریٹریٹ کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی، ایپکاخیبرپختونخوا کے حکام نے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہواتو19 جون کواسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملتان میں ابدالی روڈ اورچونگی نمبرنوپربھی احتجاجی مظاہرے کیےگئے، رحیم یارخان میں سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑہڑتال کرکےسٹی پل سےڈی سی اوآفس تک ریلی نکالی اور ڈی سی اوآفس کےسامنےدھرنادیا

تبصرے بند ہیں.