Latest National, International, Sports & Business News

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛بارش کے باعث پاک بھارت مقابلہ ایک بار پھر روک دیا گیا

برمنگھم: آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث کھیل شدید متاثر ہورہا ہے۔ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ…

کوئٹہ: دھماکے، دستی بم حملے اور فائرنگ میں ڈپٹی کمشنر اور 12 طالبات سمیت 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ویمن یونیورسٹی کی بس اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں دھماکوں، دستی بم حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور 12 طالبات سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔  پہلا دھماکا بروری روڈ پر واقع ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی بس میں ہوا،…

بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گردوں کا قبضہ، ڈپٹی کمشنرکوئٹہ اور 3اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ بولان میڈیکل کملیکس کے شعبہ حادثات میں ویمن یونیورسٹی کی زخمی…

ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پرپاکستان کو الٹی میٹم

تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حکومت نے گیس پائپ لائن کی تعمیر میں تاخیر پر پاکستان کوالٹی میٹم دے دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق پاکستان گیس پائپ لائن…

پنجاب میں خسرہ سے مزید 3 پھول مرجھا گئے، صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی

لاہور: پنجاب میں خسرہ سے مزید 3 پھول مرجھا گئےجس کے بعد صوبے بھر میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کی وجہ سے دم توڑ گئے،محکمہ…

بورے والا میں تاجر نے بیوی، 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بورے والا: گھریلو پریشانی سے تنگ آکر تاجر نے بیوی،2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو قتل کر کے خود بھی خودکشی کرلی۔ بورے والا کےنواحی گاؤ ں 483 ای بی کے رہائشی تاجر حنیف کی ریشم گلی میں سونے کی دکان تھی جبکہ 10 روز قبل حنیف نےکرائے پر نیا مکان لیا اور…

کوئٹہ: ویمن یونیورسٹی کی بس اور بولان میڈیک کمپلیکس میں دھماکے، 12 طالبات جاںبحق، 19 زخمی

کوئٹہ: شہت کے مٹکف علاقوں میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ویمن یونیورسٹی کی 12 طالبات جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پہلا دھماکا بروری روڈ پر واقع ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی بس میں ہوا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 4…

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے خلاف پاکستان کے 56 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ

برمنگھم: آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث کھیل شدید متاثر ہورہا ہے۔ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ…

ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کردی گئی

اسلام آ باد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر ججز نظر بندی کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے تاہم سابق صدر نے اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی…

کراچی: کٹی پہاڑی پردو دھماکے، رینجرزاورپولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

کراچی: کٹی پہاڑی پر 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی کراچی غربی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم ملزمان رینجرز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کر کے فرار ہوگئے. حملے میں کوئی…