بورے والا میں تاجر نے بیوی، 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بورے والا: گھریلو پریشانی سے تنگ آکر تاجر نے بیوی،2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو قتل کر کے خود بھی خودکشی کرلی۔ بورے والا کےنواحی گاؤ ں 483 ای بی کے رہائشی تاجر حنیف کی ریشم گلی میں سونے کی دکان تھی جبکہ 10 روز قبل حنیف نےکرائے پر نیا مکان لیا اور وڑائچ ٹاؤن میں رہائش اختیار کرلی،جمعےاور ہفتے کی درمیانی شب گھر سے فائرنگ کی آواز آنے پر محلےداروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق حنیف کی بیوی ساجدہ ،15 سالہ بیٹی طیبہ،12 سالہ علی، 9 سالہ حمزہ اور 8 سالہ بیٹی آمنہ کو چھری اور ٹوکے سے وار کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ حنیف کی کنپٹی پر گولی کا نشان تھا جبکہ اس کےپاس ہی خط پڑا تھا ،جس میں حنیف نے اپنے بھائیوں، رشتے داروں اور دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گھریلو پریشانی کی وجہ سے اپنی بیوی اور بچوں کو نیند کی گولیاں دے کر قتل کر رہاہوں اور خود بھی جینا نہیں چاہتا ۔ حنیف کے بھائی شفیق نے انکشاف کیا کہ جمعےکی صبح حنیف نے فون کرکے بکرا ذبح کرنےکےلئے تیزدھارچھری اورٹوکالانےکا کہا تھا جبکہ پولیس نے آلہ قتل اور خط قبضے میں لے کر لاشیں اسپتال منقتل کرکے واقعے کے اصل محرکات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.