ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پرپاکستان کو الٹی میٹم

تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حکومت نے گیس پائپ لائن کی تعمیر میں تاخیر پر پاکستان کوالٹی میٹم دے دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی بروقت تکمیل کا پابند ہے تاہم حکومت پاکستان اس منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی اگر پاکستان نے مقررہ وقت تک اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر مکمل نہ کی تو اس پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا افتتاح رواں سال مارچ میں صدر آصف زرداری اورایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے مشترکہ طورپر کیا تھا جب کہ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے حکام نے کمیٹی کوگیس پائپ لائن منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، دوسری جانب گیس پائپ لائن منصوبے پر گزشتہ چار ماہ سے کام نہیں ہوا۔

تبصرے بند ہیں.