آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے خلاف پاکستان کے 56 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ

برمنگھم: آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث کھیل شدید متاثر ہورہا ہے۔ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ٹیم میں گزشتہ دونوں میچوں میں ناکام اوپنر عمران فرحت کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ اسد شفیق کو شامل کیا گیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں محمد حفیظ، ناصر جمشید، کامران اکمل، کپتان مصباح الحق ، شعیب ملک، عمر امین، سعید اجمل، وہاب ریاض، جنید خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ دوسری جانب دھونی الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور کامران اکمل نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم صرف 4 رنز کے اسکور پر ناصر جمیشد آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کامران اکمل کا ساتھ نبھانے محمد حفیظ میدان میں آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے اسکور کو 50 رنز تک پہنچایا، اس شراکت کو بھونیشور نے محمد حفیظ کی وکٹ لے کر توڑا۔ 56 رنز پر کامران اکمل بھی ایشون کا شکار ہوگئے۔ ٹاس ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت بنھی جاتے تو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے کیونکہ وکٹ وقت کے ساتھ ساتھ مشکل ہوتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتیہ دونوں میچ ہارنے کے باوجود بھارت کے خلاف ٹیم پوری قوت سے میدان میں اترے گی اور انہیں امید ہے کہ اس بار فتح ہمارا مقدر ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کے آخری ایونٹ میں پاکستانی شاہین قوم کی امیدوں پر کسی صورت پورا نہیں اترے اور ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے خلاف ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے، ٹائٹل جیتنے کی امید میں مصباح الیون ایونٹ سے ہی باہر جبکہ دھونی الیون نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود شائقین پاک بھارت مقابلے کے لئے پرجوش ہیں ، میچ کے سارے ٹکٹ کئی ماہ قبل ہی فروخت ہوچکے ہیں تاہم گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے مقررہ اوورز کو کم کردیا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں آمنے سامنے آئی تھیں اور پاکستان نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی

تبصرے بند ہیں.