Latest National, International, Sports & Business News

لندن: رحمٰن ملک کی متحدہ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پھر دعوت

لندن: پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس پریزیڈینٹ برائے اوورسیزاورسابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے جمعے کوایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس سلسلے میں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں رابطہ…

عدلیہ اپنےعلاوہ دوسرے تمام اداروں اورمحکموں میں کرپشن ڈھونڈ رہی ہے، اعتزازاحسن

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدلیہ اپنے علاوہ دوسرے تمام اداروں اور محکموں میں کرپشن ڈھونڈ رہی ہے چیف جسٹس کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے اپنا گھر تو صحیح کرتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن کا…

لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے کسی رہنما کو گرفتار نہیں کیا،واسع جلیل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے متعلق خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں،ایم کیو ایم میں مائنس ون فارمولے کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ کراچی…

کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات، 3 افراد جاں بحق، 25 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں آج بھی 3 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس نےچھاپے مار کر 25 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی میں بوری بندلاشیں ملنے کا سلسلہ پھرشروع ہوگیا ، آج بھی کورنگی کراسنگ ندی…

بیرون ممالک پی آئی اے کے 4 اسٹیشنز فوری بند کرنیکا فیصلہ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ نے بیرون ممالک میں قائم پی آئی اے کے 4 اسٹیشنوں کے دفاتروں کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کردیے۔ ان اسٹیشنوں میں شگاگو،گلاسکو،سڈنی اور سعودی عرب کے شہر یمبوشامل ہیں،قومی ایئرلائن…

سندھ میں نظام تعلیم کی مانیٹرنگ کیلیے عوام کی مدد لینگے، تاج حیدر

لاہور: سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ اوسطاً ہر پاکستانی دن میں ڈیڑھ سے دوگھنٹے کام کرتا ہے ہم ہر لحاظ سے بہت ہی سست ہوچکے ہیں، سندھ میں نظام تعلیم کوبہتر بنانے کے لیے ہم نے مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے جس میں عام پبلک کی بھی نمائندگی ہوگی۔ …

عمرہ ویزا کی آخری تاریخ میں 15رمضان تک توسیع کردی گئی

جدہ: سعودی عرب نے رمضان کے مبارک مہینے میں عمرہ ویزا جاری کرنے کی آخری تاریخ میں15رمضان تک توسیع کردی۔ سعودی میڈیاکے مطابق عمرہ امورکیلیے نائب وزیرحج عیسیٰ رواس نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی خواہش ہے کہ اس مبارک ماہ میں زیادہ سے زیادہ زائرین…

پاک بھارت بہتر تعلقات افغان امن عمل کیلئے اہم ہیں، ڈیوڈ کیمرون

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاک بھارت پہتر تعلقات افغان امن عمل کیلیے اہم ہیں۔ بھارت اور پاکستان باہمی مذاکراتی عمل کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کیلیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جمعے کو برٹش ایشیائی اخبار ایشین لائٹ سے…

آئی ایم ایف کو3 سالہ معاشی اہداف پرمبنی رپورٹ فراہم

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو وسط مدتی فریم ورک کے تحت3سالہ معاشی اہداف پر مبنی رپورٹ فراہم کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کو بتایاگیا ہے کہ تین سال کے دوران ملک کو پائیدار ومستحکم ترقی کی راہ پرگامزن کردیا…

میلسی میں ہلاکتیں: ملزم کی گرفتاری کیلیے کوششیں تیز

وہاڑی / میلسی: پولیس نے زہریلے کھانے سے ہلاکتوں کے مقدمے میں مبینہ مرکزی ملزم ارسل کھچی کی دبئی سے گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے والد سابق ناظم افضل کھچی کو مقدمے میں باضابطہ ملزم قراردے دیا ہے۔ ڈی پی اووہاڑی…