آئی ایم ایف کو3 سالہ معاشی اہداف پرمبنی رپورٹ فراہم

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو وسط مدتی فریم ورک کے تحت3سالہ معاشی اہداف پر مبنی رپورٹ فراہم کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کو بتایاگیا ہے کہ تین سال کے دوران ملک کو پائیدار ومستحکم ترقی کی راہ پرگامزن کردیا جائیگا اور ملکی مالیاتی خسارہ کم کرکے چار فیصد تک لایا جائیگا،ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا جائیگارپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی بہتری کیلیے نجکاری بھی کی جاسکتی ہے۔محصولات میں بہتری لائی جائیگی اور افراط زرکی شرح میں کمی لانے کیساتھ ٹیکس مراعات کے تمام ایس آر اوختم کیے جائیںگے،سب کیلیے یکساں ٹیکس نظام بنایا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.