Latest National, International, Sports & Business News

منیشا کوئرالہ امریکا میں کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشاکوئرالہ امریکا میں کینسرآگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ایک امریکی تنظیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ستمبر میں ہونے والی کینسر آگاہی مہم میں حصہ لینے کے لئے بھارتی…

کراچی:عیسیٰ نگری کے قریب دھماکا، میونسپل کمشنر متانت علی خان محافظ سمیت زخمی

کراچی: عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں میونسپل کمشنر متانت علی خان اور ان کے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ رائل نیوز کے مطابق میونسپل ایڈمنسٹریٹر متانت علی خان اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ…

پاکستان افغانستان میں کسی گروپ کے بجائے حکومت اورعوام کا ساتھ دے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں کسی خاص گروپ کی حمایت کے بجائے وہاں کی حکومت اورعوام کا ساتھ دے گا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ کا دورہ کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر امور خارجہ سرتاج…

مہنگائی 0.38 فیصد کم ہوگئی، پاکستان بیورو شماریات کا دعویٰ

کراچی: پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 17 اشیا کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود 0.38 فیصد کمی ہوگئی۔ جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران…

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 15شدت پسند ہلاک، 4 اہلکارشہید

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی زاؤ خر متنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی اور ایف آر کوہاٹ کے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا…

پاکستان نے القاعدہ کے خلاف کبھی توقعات کے مطابق تعاون نہیں کیا، امریکی جنرل ڈیمپسی

واشنگٹن: امریکا کے چیرمین چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کا خاتمہ ممکن نہیں لیکن اس سلسلے میں پاکستان نے کبھی امریکی توقعات کے مطابق تعاون نہیں کیا۔ واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی…

لاہورسمیت بالائی پنجاب میں موسلادھاربارش سے نظام زندگی درہم برہم

لاہور سمیت بالائی پنجاب کے مختلف حصوں میں ہونے والی مون بارش نے جہاں ایک جانب شہریوں کو گرمیوں سے عارضی چھٹکارا دلادیا وہیں روز مرہ معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ لاہور میں علی الصبح سے ہی موسم ابر آلود تھا تاہم 10 بجے کے بعد شہر کے…

پنجاب حکومت کا صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سونپنے پر غور

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سوپنے پر غور شروع کردیا ہے رائل نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کا خیال ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی…

پی سی بی کے نگراں چیئرمین کی حیثیت سے نجم سیٹھی کو اختیارات حاصل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کیس کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگران چیئرمین کی حیثیت سے نجم سیٹھی کو اختیارات حاصل نہیں اس لئے ان کی تشکیل کردہ سلیکشن کمیٹی بھی غیر قانونی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ…

امریکا نے عافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی

اسلام آباد: امریکا نے قیدیوں کے تبادلوں کے معاہدے پرعافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہرکردی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کو 2 معاہدوں کی پیشکش کی ہے ۔ معاہدہ ہونے پر عافیہ اپنی باقی سزا پاکستان…